شاہد صاحب کی تحریر ہر روز نکھرتی جا رہی ہے۔ ماشا اللہ کیا موضوع اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں میں نے بہت سے لوگوں کے مضامین پڑھے ہیں لیکن یہ سانس کہاں توڑنا چاہیے والی انتہائی اہم بات میں نے ان ہی کے مضمون میں آج پڑھی۔ دل خوش ہوگیا کہ کوئی تو ہے جس نے اس اہم بات کی طرف انگلی اٹھائی ہے۔ میں سمجھ تا ہوں کہ میری طرح جو اسے پڑھے اور وہ ہمارے ریڈیو اور ٹی وی کے معیار کو بہتر دیکھنا چاہتا ہو، اور کون نہیں چاہتا، تو اس مضمون کو میری طرح اپنی فیس بک پر ضرور ڈال دے۔ یقین چانیے اس کی بہت ضرورت ہے۔ دوسرے مسائل میں اردو اور انگریزی کا ملغوبہ آتا ہے۔ یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ باہر کے ممالک، اس سے عام طور پر مراد مغربی ممالک ہی ہوتی ہے، میں کسی کو بھی اس وقت ٹی وی ریڈیو پر کام ملتا ہے جب وہ زبان کا امتحان پاس کر لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی بی سی اور وی او اے اور ڈی ڈبلیو کی اردو نشریات اردو کے معاملے میں ہماری نشریات سے زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔ اس کی صرف یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے چینلوں سے محبت کرتے ہیں، انہیں اپنی عزت پیاری ہے، اور انہیں اپنا پیغام جن لوگوں تک پہنچانا ہے ان کے سامنے وقات سے کھڑے ہونا ہے۔ شاہد صاحب آپ اپنا مشن جاری رکھیں۔ اللہ ہم سب کی مدد یقینا کرے گا۔ شکریہ۔
Comments
لوگوں تک پہنچانا ہے ان کے سامنے وقات سے کھڑے ہونا ہے۔ شاہد صاحب آپ اپنا مشن جاری رکھیں۔ اللہ ہم سب کی مدد یقینا کرے گا۔ شکریہ۔
آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ! جی ہاں اِن چیزوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔
نوازش، شاہد لطیف