Posts

Showing posts from March, 2022

وحدت الاسلامیہ، جمال الدین افغانی اور پاکستان

وحدت الاسلامیہ   جمال الدین افغانی   ؒ  اور  پاکِستان اُلٹ پھیر تحریر شاہد لطیف kshahidlateef@gmail.com وحدت الاسلامیہ  کا نظریہ جمال الدین افغانی  ؒ نے پیش کیا۔اِن کا زمانہ  1838  سے لے کر   1897   تک ہے۔اِس دوران خلافتِ عثمانیہ کا زوال شروع ہو چکا تھا۔برِ صغیر میں بھی مسلمان انگریزوں کے غلام بن چکے تھے۔وہ اِسلامی ممالک جو خلافتِ عثمانیہ کے تحت تھے،  وہاں بھی بے چینی اور عدم تحفظ کا آغاز ہو چکا تھا۔مسلمان ہر جگہ مغلوب ہو رہے تھے۔ ایسے میں جمال الدین افغانی  ؒ نے اپنی دور بین نگاہوں سے مسلمانوں کا تاریک ہوتا مستقبِل دیکھ لیا۔وہ یہ عزم لے کر اُٹھے کہ مسلم ممالک کو اِس بات پر قائل کیا جائے کہ وہ سب،  مکمل نہیں تو کم از کم جُزوی طور پر   ضرور کِسی مرکز کے تحت رہیں۔ایسا اتحاد  نو آبادیاتی طاقتوں کو مسلمانوں کے استعمار سے روک سکتا ہے۔ جمال الدین افغانی  ؒ بہت چھوٹی عمر میں ہی انتہائی سیاسی بصیرت رکھتے تھے۔ اُنہوں نے  1856 کے دوران دہلی میں کچھ عرصہ قیام کیا۔اُنہوں نے وہاں کی  ابتر صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے آنے والے حالات کا اندازہ کر لیا۔اِس کے بعد اُنہوں نے مختلف ممالک کا دورہ کرنا شروع