Posts

Showing posts from April, 2022

گلوکارہ نالا بیگم اور پاکستان کی واحد خاتون فلمی موسیقار شمیم نازلی کے بارے میں نائلہ کی گفتگو

Image
 

پلازوں میں آگ ۔۔۔ سلسلہ کب تک ؟

Image
 یہ تحریر 31  مارچ 2022 کے روزنامہ نوائے وقت آزاد کشمیر اشاعت میں کالم " اُلٹ پھیر " میں شائع ہوئی۔

پلازوں میں ۤگ ۔۔۔۔ کب تک ؟

  پلازوں  میں  آگ …… کب  تک ؟ اُلٹ پھیر شاہد لطیف kshahidlateef@gmail.com      مارچ کی 13 اور 14  دکی رمیانی شب پیس شاپنگ پلازہ گلبرگ لاہور میں آگ لگ گئی جس سے تقریباََ  400 سے زیادہ دُکانیں جل گئیں اور لگ بھگ دو  ارب روپے کا نقصان ہوا۔پہلے ہی روز سے یہ سننے میں آ رہا تھا کہ یہ آگ  لگائی گئی ہے۔ سرکاری عمارات جن میں کوئی  ” حساس “  ریکارڈ رکھا ہو  وہاں پر آگ لگوانا تو عام سی بات ہو گئی ہے۔لیکن لاہور، کراچی، راولپنڈی وغیرہ کے کمرشل پلازوں میں اس قسم کی آگ کا لگنا اپنے اندر گہرے اسرار رکھتا ہے۔ اکثر یہ ہی دیکھا گیا کہ کچھ  دن تو اخبارات اور میڈیا میں کافی ہل چل ہوئی اور پھر …… کوئی نئی آگ!  پرانی آگ کی تفتیش بھی پرانی فائل کی طرح کہیں دبا دی جاتی ہے!!   میری جمعہ کے روز آگ کے ایک متاثر حیدر فریدی سے بات چیت ہوئی۔انہوں نے بتایا:  ”پلازے میں رات گیارہ بجے سرکِٹ بریکر ڈاؤن کر دیے جاتے تھے  لہٰذا شارٹ سرکٹ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ہم وقوعہ کی رات گیارہ بجے دُکان کی لائٹیں بند کر کے گھر واپس آئے ہی تھے کہ بارہ بجے اطلاع ملی کہ پلازے میں آگ لگ گئی۔ جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ پا