ہماری اقدار سے عوام کی جہالت
ہماری اقدار سے عوام کی جہالت!! تحریر شاہد لطیف گزشتہ بدھ بھارتی فضائیہ کے طیارے کے ہواباز ’ ونگ کمانڈر ابھی نندن ‘ کے بے قابو عوام کے ہاتھوں تضحیک آمیز سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش میں رہی جس کو دیکھ کر گردن شرم سے جھک گئی۔یہ سب ہی کو پتا ہے کہ مسلسل دوسرے روز بھارتی فضائیہ کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی فضائیہ نے اُن کے دو طیارے مار گرائے۔ اِن میں سے ایک پاکستانی حدود او ر دوسرا مقبوضہ کشمیر میں جا گرا۔ قضا سر پر دیکھ کر ونگ کمانڈر ابھی نندن پیرا شوٹ سے کود کر طیارے سے باہر چھلانگ لگا گیا۔یہ نہ تو بھارتی فضائیہ کے مشقوں کا میدان تھا نہ ہی بھارتی ونگ کمانڈر کی خالہ کا گھر۔پھر مشقوں میں پیرا شوٹ سے چھلانگ لگانا اور ’ دشمن ‘ کے ملک میں طیارے کی ’ یقینی ‘ تباہی سے لمحہ بھر پہلے جان بچا کر پیرا شوٹ سے کودنے میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔پہاڑ، درخت، ندی نالے، جھاڑیاں اور سب سے بڑھ کر بے قابو ہجوم۔ بظاہر صحیح و سالم پاکستانی حدود میں اُترتے ہی ونگ کمانڈر ابھی نندن پر یہ کہاوت : ’’ آسمان سے گرے کھجور میں اٹکا ‘‘ پوری اُتری ۔ زمن پر اترتے...