واپسی
جون بکنJohn Buchan پرتھ، آسٹریلیا میں 1875 میں پیدا ہوئے۔یہ اسکاٹ لینڈ کے مصنف، ناول نگار، تاریخ دان اور سیاست دان تھے ۔کچھ عرصہ وکالت کی پھر جنوبی افریقہ کی نوآبادیاتی انتظامیہ میں پرائیوٹ سیکریٹری ہو گئے۔دوسری بوئر جنگ ، 11 اکتوبر 1899 سے 31 مئی 1902 کے دوران جنگی تشہیر کے شعبے میں کام کیااور جلد ہی ڈائریکٹر انفارمیشن ہو گئے۔ 1935 میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاہ جارج پنجم نے کینیڈا کا گورنر جنرل بنا دیا ۔یہ 11 فروری 1940 کو انتقال کر گئے۔ درج ذیل ،ان کی کہانی THE STRANGE ADVENTURE OF MR. ANDREW HAWTHORN سے ما خوذ ہے: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واپسی تحریر شاہد لطیف کوئی بھی گمشدگی اپنے اندر ایک دلچسپ تجسس لئے ہوتی ہے ۔اگر یہ ناقابلِ فہم ہو تو دلچسپی دو چند ہو جاتی ہے۔بیٹھے بٹھائے کوئی سراغ چھوڑے بغیر اچانک غائب ہو جانا اور پھر واپس آجانابہت پراسرار ہوا کرتا ہے۔ روز مرہ زندگی میں ہمارے اطراف سے خاص اور عام افراد غائب ہوجاتے ہیں یا پھر کر دیے جاتے ہیں ۔عموماََ وہ واپس نہیں آتے اور اپنے پیچھے ایک بے نشان اسرار چھوڑ جاتے ہیں ۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ...